جدہ(سی پی پی ) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی زمزم کی طلب میں اضافہ ہوجاتاہے ۔جس کے باعث بعض سعودی شہری عام پانی کو زمزم بتا کر بیچنے میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ذرائع کا کہناہے کہ کچھ لوگ آسانی اور سہولت کی خاطر زمزم خریدنے کے لیے پلانٹ جانے کے بجائے سڑک پر بیچنے والوں سے خرید لیتے ہیں ۔ سڑک پر فروخت ہونیوالے زمزم میں
دوسرے پانی کی ملاوٹ کی جاتی ہے ۔ جعل ساز ی کرنیوالے اس زمزم کو بوتلوں میں ڈال کر فروخت کر رہے ہیں ۔سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں یہ کام بڑے پیمانے پر کیا جارہاہے ۔تاہم حکومتی ٹیموں کی بروقت کارروائی سے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔غذا اور دوا بورڈ نے ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ میں کہا ہے کہ ان کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ دنوں مشرقی ریجن میں نقلی زمزم فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔