نئی دہلی (این این آئی) بھارت وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کوشش کرے گی کہ پیرس میں قائم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان کے درجے میں کمی کر دی جائے، ایف اے ٹی ایف کی ملاقات وسط مئی میں ہونا ہے اور اس میٹنگ میں کوشش کی جائے گی کہ پاکستان کا
درجہ کم کرایا جائے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ادارہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے لیے مالی اعانت کے انسداد کے لیے کام کرتا ہے۔ ارون جیٹلی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی ملاقات وسط مئی میں ہونا ہے اور اس میٹنگ میں کوشش کی جائے گی کہ پاکستان کا درجہ کم کرایا جائے۔