جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی پرسخت سزائوں کا اعلان، پہلی مرتبہ اس حرکت پر 50 ہزار ، دوسری بار ایسا کرنے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن)سعودی وزارت ماحولیات و آب و زراعت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ جانوروں کی مار پیٹ اور تشدد، اْنہیں چارہ نہ ڈالنا یا اْن سے کوئی بھی ایسی حرکت جو انسانیت اور اسلامی شریعت کے خلاف ہو، کے ارتکاب پر جرمانہ اور سزا ہو سکتی ہے۔ وزارت کے مطابق پہلی مرتبہ کسی جانور کے ساتھ بدسلوکی پر 50 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو گا۔

جبکہ اگر کوئی شخص پہلی خلاف ورزی کے بعد ایک سال کے اندر اندر ایسی گھنائونی حرکت دوبارہ دْہراتا ہے تو اْسے ایک لاکھ روپیہ کا جرمانہ دینا ہو گا۔ اگر کوئی بے رحم شخص اس کے بعد بھی اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہ آئے اور دْوسری خلاف ورزی کی تاریخ سے ایک سال کے اندر اندر تیسری مرتبہ جانور پر تشدد یا بدسلوکی کا مرتکب پایا جائے تو اْس پر دو لاکھ ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ اْس کے متعلقہ ادارے کو 90روز کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ اگر کوئی شخص تیسری خلاف ورزی کے تاریخ سے ایک سال کے اندر اندر چوتھی بار بدسلوکی کرے گا تو پھر اْسے چار لاکھ ریال کا جرمانہ کیا جائے گا اور اس کے جانوروں کے پالنے والے ادارے کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ جبکہ خاص حالات میں ملزم کو قید کے علاوہ تشہیر کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ فروری کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جازان کا ایک رہائشی مقامی سعودی کْتے کو گاڑی سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹ رہا تھا۔ اس ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے اس شقی القلب شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…