منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

برطانوی سیکرٹری دفاع برطرف،وجہ کیا بنی؟پورے ملک میں ہلچل

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے قومی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس سے متعلق اہم معلومات افشا کرنے کے الزام میں سیکریٹری دفاع گیون ولیمسن کو عہدے سے ہٹا دیا۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق تھریسا مے نے کہا کہ سیکریٹری دفاع ’اپنے عہدے پر فرائض انجام دینے میں اعتماد‘ کھو چکے ہیں اس لیے اب پینی مورڈانٹ بطور سیکریٹری دفاع عہدہ سنبھالیں گے۔

ہواوے کمپنی کو برطانیہ میں ‘5 جی’ نیٹ ورک بنانے کے لیے محدود پیمانے پر مدد فراہم کرنے سے متعلق رپورٹس کے بعد انکوائری ہوئی۔انکوائری میں سیکریٹری دفاع کو مورد الزام ٹھہرایا گیا کہ انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کو افشا کیا۔دوسری جانب گیون ولیمسن نے ’پرزور انداز‘ میں خفیہ معلومات افشا کرنے کے الزام کو مسترد کیا۔بتایا گیا کہ تھریسامے میں نے برطرف کیے گئے سیکریٹری دفاع سے حال میں ملاقات کے دوران ان سے کہا تھا کہ ایسے ’ٹھوس شواہد‘ ملے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سیکریٹری دفاع ہی نے خفیہ معلومات افشا کیں۔ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری اعلامیے میں سیکریٹری دفاع کو برطرف کیے جانے کی تصدیق کی گئی۔تھریسامے کے مراسلے کے جواب میں برطرف سیکریٹری دفاع نے کہا کہ ’وہ پراعتماد ہیں کہ انکوائری میں ان کے عہدے کو نشانہ بنایا گیا‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں خراج تحسین پیش کروں گا کہ آپ مجھ سے استعفیٰ طلب کریں لیکن استعفیٰ دینے کا مطلب ہوگا کہ میں، میری ٹیم اور میرا اسٹاف قصوروار ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے‘۔واضح رہے کہ تھریسامے نے 23 اپریل کو ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس سے متعلق معلومات افشا ہونے کے واقعے کو ’انتہائی خطرناک اور مایوس کن قرار‘ دیا تھا۔ڈیلی ٹیلی گراف نے ہواوے کمپنی کے فیصلے اور کابینہ نے کمپنی کے ساتھ معاہدے کو ممکنہ طور پر نیشنل سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا جس کے بعد نیشنل سیکیورٹی کونسل لیک پر انکوائری کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…