اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے ائیر انڈیا کو مارچ میں کتنا بڑا نقصان اٹھانا پڑا، بھارتی ایوی ایشن نے رپورٹ جاری کر دی

datetime 1  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)بھارتی ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے ائیر انڈیا کو مارچ کے مہینے میں 60 کروڑروپے سے زائد کا نقصان ہوا۔بھارت کی سرکاری ایئرلائن ایئر انڈیا کو واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو کیلئے اڑان بھرنے میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود کی بندش سے پروازوں کو یورپ اور امریکہ پہنچنے کیلئے گجرات، بحیرہ عرب سے ہو کر جانا پڑا، جبکہ طیاروں کو ری فیولنگ کیلئے شارجہ اور ویانا میں لینڈنگ کرنی پڑی۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے مغربی ممالک کا فاصلہ مزید چار گھنٹے بڑھ گیا جس کی وجہ سے بھارتی مسافر پریشانی کا شکار رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے گزشتہ ممبئی کی فضائی حدود میں دو بین الاقوامی طیارے ایک دوسرے سے ٹکرانے سے بال بال بچے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باعث 27 فروری سے پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا تھا جس کے نتیجے میں 400 پروازیں یا تو منسوخ ہوگئیں یا ان کے روٹ میں تبدیلی کیے گئے لیکن اس عمل سے سب سے زیادہ نقصان بھارتی ایئرلائن کو ہوا۔بھارت سے براستہ پاکستان ہفتے میں 66 پروازیں یورپ اور 33 پروازیں امریکہ کے لیے جاتی ہیں جو یا تو منسوخ کردی گئیں یا ان کے روٹ میں تبدیلی کردی گئی جس سے بھارتی ایئرلائن کو مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…