اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

بھارت عسکری طاقت بڑھانے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک،دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،سٹاک ہوم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ

datetime 30  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارت عسکری طاقت بڑھانے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے جس کا دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔اسٹاک ہوم ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 3.1 فیصد اضافہ کیا ہے جس کے بعد اس کا دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر تک ہوگیا ہے۔انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت عسکری طاقت بڑھانے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔

بھارت لڑاکا طیاروں، جنگی بحری جہازوں، ہیلی کاپٹرز، آلٹریگنز اور بھاری ہتھیاروں پر بڑی رقم خرچ کر رہا ہے۔دوسری جانب سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے بھارت میں کروڑوں افراد 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا کھا پاتے ہیں لیکن بھارت غربت کے خاتمے کے بجائے مسلسل دفاعی بجٹ میں اضافہ کیے جا رہا ہے۔اسٹاک ہوم ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے کل دفاعی بجٹ میں بھارت کا حصہ 3.7 فیصد ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافہ خطے میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔بھارت کے دفاعی بجٹ میں اس اضافے کے باوجود بھارتی فوج نہایت کسمپرسی کی حالت میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔دو سال قبل بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادر یادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کیا تھا، اپنی ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والا کھانا افسران کھا جاتے ہیں یا پھر بازار میں بیچ دیا جاتا ہے۔بعدا زاں بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا جبکہ تیج بہادر نے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…