اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

معروف بھارتی ارب پتی کاروباری شخصیت کو جاپان میں دو سال قید کی سزا سنادی گئی

datetime 30  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارت کے ارب پتی اور معروف کاروباری شخص 47 سالہ نیس واڈیا کو جاپان کی مقامی عدالت نے 25 گرام منشیات رکھنے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنادی۔نیس واڈیا کا شمار بھارت کے امیر افراد میں ہوتا ہے ان کے والد کے اثاثوں کی ملکیت 12 کھرب روپے سے زائد ہے۔ان کا خاندان 283 سال پرانے کاروباری ’واڈیا گروپ‘ کا وارث ہے، جس نے ماضی میں برٹش انڈیا کمپنی کے ساتھ مل کر بھی کام کیا۔نیس واڈیا اپنے آباؤئ و اجداد کے کاروباری گروپ کے متعدد اداروں کے

اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور وہ انڈین پریمیئر لیگ (ا?ئی پی ایل) کی کرکٹ ٹیم کنگز الیون پنجاب کے شریک مالک بھی ہیں۔اس کرکٹ ٹیم کی دوسری شریک مالک اداکارہ پریٹی زنٹا ہیں، جنہوں نے نیس واڈیا پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔نیس واڈیا اور پریٹی زنٹا بہترین دوست بھی تھے اور دونوں کے کئی سال سے اچھے تعلقات تھے، تاہم بعد ازاں پریٹی زنٹا نے ان پر جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔نیس واڈیا الزامات کو مسترد کرتے رہے تھے اور دونوں کا کیس طویل عرصے تک عدالت میں چلتا رہا، جس کے بعد دونوں کے درمیان ایک سمجھوتے کے تحت معاملات طے پاگئے اور پریٹی زنٹا نے اپنا کیس واپس لے لیا تھا۔نیس واڈیا ہانگ کانگ کے راستے جاپان گئے تھے اور ان کے پاس 25 گرام منشیات بھی تھی۔رپورٹ کے مطابق نیس واڈیا کو جاپانی ا?ئی لینڈ ہوکیڈو کے ایئرپورٹ پر گزشتہ ماہ مارچ میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ موجود کتوں نے منشیات کی نشاندہی کی تھی۔کتوں کی نشاندہی کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران نیس واڈیا سے منشیات برا?مد کی تھی اور بعد ازاں حراست کے دوران انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے استعمال کے لیے منشیات ساتھ رکھی تھی۔رپورٹ کے مطابق نیس واڈیا کو 20 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور عدالت نے انہیں 25 گرام منشیات رکھنے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنادی۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…