اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

دبئی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 30  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن)متحدہ عرب امارات کے مرکزی شہر دبئی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 2018 میں ڈیڑھ کروڑ سیاح دبئی آئے۔خلیجی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق مصروف ترین ائیرپورٹس میں بھی دبئی ائیرپورٹ سب پر بازی لے گیا ہے۔جہاں نو کروڑ مسافروں نے مختلف مقامات کے سفر کیلئے دبئی ایئرپورٹ کا راستہ اپنایا۔رپورٹ کے مطابق دبئی کی فضائی کمپنی نے اوسطاً ایک ہفتے میں 37 ہزار اْڑانیں بھریں، تقریباً چھ کروڑ مسافروں کو اْن کی منزلوں

پر پہنچایا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اماراتی ایئر لائن کا فلیٹ 274 طیاروں پر مشتمل ہے، جس نے 157 شہروں کے لیے سال میں ایک لاکھ 92 ہزار پروازوں کے ذریعے مسافروں کو اْن کی منزلوں تک پہنچایا۔اس سے قبل گزشتہ سال دبئی ایئرپورٹ کو مسلسل چوتھی بار دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بھی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ دبئی ایئرپورٹ نے 2014 میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز چھینا تھا جس کے بعد سے دبئی نے اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…