جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

بھارت کی طرف سے افغان سرزمین کو پاکستان مخالف استعمال کیاجارہاہے یا نہیں؟عمران خان اورٹرمپ کی ملاقات کا کتنا امکان ہے؟امریکی نائب وزیرخارجہ کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 30  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیاء ایلس ویلز نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے افغان سرزمین کو پاکستان مخالف استعمال کرنے کے شواہد نہیں،ایٹمی طاقتیں تنازعات کا شکار نہیں ہو سکتیں،کسی بھی ملک کو نان سٹیک ایکٹرز کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے، آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان میں ہے،پاکستان میں معاشی استحکام علاقائی استحکام کیلئے ضروری ہے،اگر افغانستان میں امن ہو گا تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا،پاکستانی حکومت کی طرف

سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد خوش آئند ہے،وزیراعظم پاکستان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے، امریکہ پاکستان میں کسی علیحدگی پسند تحریک کی حمایت نہیں۔منگل کو امریکی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے افغان سرزمین کو پاکستان مخالف استعمال کرنے کے شواہد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کو نان سٹیک ایکٹرز کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ زلمے خلیل زاد کی ملاقاتوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف ٹیم پاکستان میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں معاشی استحکام علاقائی استحکام کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر افغانستان میں امن ہو گا تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے نان سٹیٹ ایکٹرز کے خلاف کارروائی کے بیان کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقائی تنازعات نے سارک کے مؤثر کردار کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کا بیان خوش آئند ہے کہ ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایٹمی طاقتیں تنازعات کا شکار نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی طرف سے امن کے لیے کی جانے والی کوششیں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے درمیان بہترین تجارتی تعلقات ہیں،تجارت کا حجم 6۰6 بلین ڈالر ہے۔ انہوں نے کہاکہ

انٹرا افغان ڈائیلاگ کے لیے تمام شراکت داروں کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف پروگرام کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف جو اقدامات لئے گئے ہیں وہ خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزادیِ اظہارِ رائے کسی بھی ملک کی جمہوریت کی خوبی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اکستان افغانستان کو باہمی معاملات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے

افغانستان پاکستان ایکشن پلان پر بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی علیحدگی پسند تحریک کی حمایت نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں افغانستان اہم ترین مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک بڑا اور ایٹمی ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پر صرف یہ تحفظات ہیں کہ منصوبوں میں شفافیت ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…