اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں افسوسناک تاریخ رقم، ہندو شوہر، مسلمان بیوی کی بچی کو پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بین المذاہب شادی پر پابندی کے باوجود ہندو، مسلمان میاں بیوی کو پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔یو اے ای کے قوانین کے مطابق مسلمان خاتون غیرمسلم مرد سے شادی نہیں کر سکتی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہریوں کرن بابو اور صنم سببو صدیقی نے 2016 میں جنوبی بھارت میں شادی کی تھی بعدازاں 2017 میں یو اے ای منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے ایک برس بعد بچی کو جنم دیا تاہم یو اے ای حکام نے بین المذاہب شادی پر پابندی کی وجہ سے بچی کا پیدائشی سرٹیفکیٹ کا اجرا روک دیا۔غیرمسلم شوہر کرن بابو نے بتایا کہ کیونکہ میں ہندو ہوں اس لیے بچی کا پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ عدالت کے ذریعے این او سی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن 4 ماہ ٹرائل کے بعد مقدمے کو مسترد کردیا گیا تھا۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میاں بیوی نے یو اے ای میں بھارتی سفارت خانے سے رجوع کیا جہاں جوڈیشل ڈپارٹمنٹ نے غیر معمولی کیس تیار کیا۔کرن بابو نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ تھا جسے بھارتی جوڈیشل ڈپارٹمنٹ نے تیار کیا۔انہوں نے کہاکہ اسی پورے عرصے کے دوران 9 ماہ گزر گئے اور آخر کار یو اے ای نے 2019 کو ’تحمل (ٹالرنس) کا سال‘ قرار دیا اور ہمیں بچی کا پیدائشی سرٹیفیکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کے وڑن 2030 پروگرام کے تحت وہاں گزشتہ 2 سال سے اصلاحات جاری ہیں جس کے اثرات دیگر ریاستوں پر بھی نمایاں ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں سینما گھروں سے پابندی 2017 میں ختم کی گئی تھی اور سینما کا پہلا لائسنس امریکی کمپنی اے ایم سی انٹرٹینمنٹ کو دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…