اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

انڈونیشیامیں انتخابی عملے کی تین سو اہل کاروں کی ہلاکت معمہ بن گئی،عملے کے دو ہزار سے زائد افرادمختلف بیماریوں میں مبتلا،ملک بھر میں سنسنی پھیل گئی 

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(این این آئی) انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے انتخابات سرکاری عملے کے لیے خونیں ثابت ہوئے،اس پراسرار واقعے کی کوئی واضح توجیہہ سامنے نہیں آئی ہے، البتہ انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اموات تھکن اور بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے الیکشن حکام نے بتایاکہ رواں ماہ ہونے والے انتخابات میں خدمات سرانجام دینے والے 287 پولنگ اسٹیشن ملازمین اور 18 پولیس اہل کار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس کی وجہ کام کا دباؤ اور ضرورت سے زیادہ ذمے داریوں کو ٹھہرایا گیا،اس واقعے نے پورے ملک

میں سنسنی پھیلا دی ہے. یاد رہے کہ انڈونیشیا میں بھی پاکستان کے مانند ایک ہی دن میں انتخابات ہوتے ہیں،اس سانحے کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ انتخابات کو پورے ملک میں ایک ہی روز کرانے کی روش تبدیل کی جائے۔حیران کن بات یہ ہے کہ ان ہلاکتوں کے علاوہ دو ہزار سے زائد عملے کو مختلف بیماریوں نے آن لیا،انتخابات میں 26 کروڑ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا.خیال رہے کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر کامیاب ہوگئے  ہیں، انہوں نے 54 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…