اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

2اہم عرب ممالک بھی لیبیا کی جنگ میں کود پڑے، قومی حکومت کی تنصیبات پر بمباری،حفترفوج کاجنگی جہاز روانہ

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس(این این آئی)لیبیا میں جنرل ریٹائرڈ خلیفہ خفتر کی قیادت میں سرگرم فوج کی حمایت اورقومی وفاق حکومت کی مخالفت میں عرب ممالک نے طرابلس میں بمباری شروع کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز طرابلس میں ڈیڑھ ہفتے کے دوران آٹھ مقامات پر عرب جنگی طیاروں نے بمباری کی،

جواب میں قومی وفاق حکومت کی حامی فورسز نے جنگی طیاروں کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب جنرل خلیفہ خفترکی فوج کی طرف سے طرابلس پر چڑھائی کو تیسرا ہفتہ جاری ہے۔ خلیفہ حفتر کی ملیشیا نے کہا کہ اس نے ایک تیل کی بندرگاہ کی طرف سے ایک جنگی بحری جہاز بھی روانہ کیا ہے۔عینی شاہدین نے نیوز ایجنسیوں کو بتایا کہ انہوں نے طرابلس کی فضاء میں جنگی طیاروں کی آوازیں سنائی دیں۔ ذرائع کے مطابق یہ عرب ممالک کے جنگی طیاروں کی آوازیں تھیں جنہوں نے طرابلس میں کئی مقامات پر بم برسائے اور قومی وفاق حکومت کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے وزیر داخلہ فتحی باشاغا نے دو عرب ممالک پر طرابلس میں بمباری کا الزام عاید کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طرابلس پر بمباری کرنے والے طیارے ایک عرب ملک کے تھے جو لیبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جمہوریت کا دفاع جاری رکھیں گے۔ فتح باغاشا نے فرانس پرزور دیا کہ وہ جنرل خلیفہ حفتر کی حمایت ترک کرے اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کا ساتھ دے۔ لیبیا میں جنرل ریٹائرڈ خلیفہ خفتر کی قیادت میں سرگرم فوج کی حمایت اورقومی وفاق حکومت کی مخالفت میں عرب ممالک نے طرابلس میں بمباری شروع کردی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…