پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

مقامی انتخابات میں شکست کے بعد ایردوآن پارٹی میں اپنے مخالفین پر برس پڑے

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن مارچ کے آخرمیںہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد حکمراں جماعت آق میں موجود اپنے مخالفین پر برس پڑے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ۔عرب ٹی وی کے مطابق ایردوآن اور ان کے مقربین کاخیال ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بڑے شہروں میں ان کی شکست غیرمحدود گروپوں کی دھاندلی کا نتیجہ ہے۔ ایردوآن اور ان کے

حامیوں کی طرف سے انتخابی نتائج پر شکایات کے انبار لگا دئیے گئے۔ پارٹی اجلاس سے خطاب میں صدر طیب ایردوآن نے کسی لیڈر کانام لیے بغیر کہا کہ’ہمیں ایک ہی وقت میں خارجی اورداخلی محاذوں پر لڑائی کا سامنا ہے۔ ایک طرف ہم بیرون ملک گروپوں سے لڑرہے ہیں اور دوسری طرف ہمارے درمیان (مراد آق پارٹی) کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو ہمیں نیچا دکھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ہمیں مایوس اور رسوا کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے پارٹی میںموجود اپنے سیاسی مخالفین کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ انتخابات کے دوران کس صوبے اور کس ریاست میںکیا ہوا۔اس پارٹی میں رہنے ہوئے جن لوگوںنے دھاندلی کی کوشش کی انہیں اپنا محاسبہ کرنا اور اپنے افعال کا خود ذمہ دار ہونا ہوگا۔صدر ایردوآن کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی میں موجود ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کریںگے جو بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے ذمہ دار ہیں۔تاہم صدر ایردوآن نے یہ واضح نہیںکیا کہ آیا وہ اپنی جماعت میں?موجود سیاسی مخالفین کے خلاف کس قسم کی قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…