ٹوکیو (این این آئی)جاپانی شہنشاہ اکیہیٹومنگل کے روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ یکم مئی کو ان کے بیٹے ناروہیٹو یہ عہدہ سنبھالیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان میں اس موقع کے مناسبت سے دس روزہ عام تعطیل کا سلسلہ ہفتے سے شروع
ہو گیا ہے۔ جاپان میں گولڈن ویک کہلانے والے اس ہفتے میں کئی عام تعطیلات بھی شامل ہیں، جن میں تین دنوں کا اضافہ کر کے دس دن کی چھٹیاں دے دی گئیں۔ منگل کو ٹوکیو میں شاہی محل میں ایک باقاعدہ تقریب میں شہنشاہ اکیہیٹو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔