منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

سری لنکن علماء کا ایسٹر دھماکوں کے حملہ آوروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی ) سری لنکا کے مسلمانوں نے ایسٹردھماکوں میں ملوث خودکش بمباروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے مرکزی مذہبی جماعت کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ان خودکش حملہ آوروں کے لاشوں کی مساجد میں تدفین کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

سری لنکا کی تاریخ میں مسلمانوں نے اس طرح کبھی تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔ایک الگ بیان میں وزیر برائے مذہبی امور ہاشم عبدالحلیم نے مسلمانوں کو جمعہ کے موقع پر اکٹھے ہونے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر پر ہی عبادت کریں کیونکہ دہشتگردوں کی جانب سے مذہبی اجتماع کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے دہشتگردی کے متاثرین سے اظہار یکہجتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ معصوم لوگوں پر جنہوں نے عبرتناک حملہ کیا، وہ ہم میں سے نہیں ہیں۔یاد رہے اس سے قبل سری لنکا کے ڈپٹی وزیر دفاع رووان وجے وردان نے بتایا تھا کہ ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ اور شدت پسند گروپ کے لیڈر نے خودکشی کرلی ہے۔گزشتہ اتوار کو عیسائی برادری کے تہوار ایسٹر پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں 253 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے دھماکوں کی تحقیقات کے دوران 100 سے زائد افراد کو گرفتار کررکھا ہے۔امریکی حکام کا کہنا تھاکہ سری لنکا میں مزید حملوں کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اسی وارننگ کے پیش نظرامریکہ، اسرائیل، برطانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو سری لنکا کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں 39 غیرملکی بھی شامل تھے۔امریکہ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے مطابق ایف بی آئی دھماکوں کی تحقیقات میں سری لنکن حکام کی مدد کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…