نئی دہلی(این این آئی ) مسلم دشمنی میں تمام حدود و قیود کو پھلانگتی اوراپنے ہی ملک کے آئین کو پامال کرتی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور بیگو سرائے سے بی جے پی کے انتخابی امیدوار گری راج سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر قبر کے لیے تین ہاتھ جگہ چاہیے تو انہیں وندے ماترم گانا
ہو گا اور بھارت ماتا کی جے کہنا ہوگا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی بیان بازی کے لیے مشہور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے ایک بار پھر مسلمانوں کے حوالے سے ہرزہ سرائی کی ۔ انہوں نے بیگوسرائے میں منعقدہ ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران اقلیتی طبقے کو خبردار کیا اور دھمکی دے ڈالی۔