پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

 سری لنکا نے  حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بھارتی الزام مسترد کردیا،دوٹوک اعلان

datetime 26  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(آن لائن) سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے سری لنکا حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی میڈیا کے الزام کو مسترد کر دیا اور کہا کہ پاکستان سری لنکا کا بہت اچھا دوست ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور قربانیاں دی ہیں، اگر ضرورت پڑی تو دہشتگردوں کا سراغ لگانے کے لیے پاکستان سے مدد بھی لی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ سری لنکا میں حملوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے مابین باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں حملوں کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ایک نئے پراپیگنڈہ کا آغاز کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سری لنکا میں ہونے والے حملوں میں پاکستان ملوث ہے۔ تاہم اب سری لنکن وزیراعظم نے بھارتی میڈیا کے اس الزام کو یکسر مسترد کر دیا۔یاد رہیکہ 21 اپریل کو سری لنکا میں مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر ہونے والے دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 359 ہو گئی ہے جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ان دھماکوں کے بعد ملک بھر میں جو کرفیو نافذ کیا گیا تھا جسے پیر کی صبح چھ بجے ختم کر دیا گیا۔ اتوار کی صبح ہونے والے ان دھماکوں میں کولمبو سمیت تین شہروں میں تین ہوٹلوں اور تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا اور ہلاک شدگان میں مقامی باشندوں کے علاوہ غیر ملکی بھی شامل تھے۔ سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے سری لنکا حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی میڈیا کے الزام کو مسترد کر دیا اور کہا کہ پاکستان سری لنکا کا بہت اچھا دوست ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور قربانیاں دی ہیں، اگر ضرورت پڑی تو دہشتگردوں کا سراغ لگانے کے لیے پاکستان سے مدد بھی لی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ سری لنکا میں حملوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے مابین باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…