کولمبو(این این آئی) سری لنکا کے مشرقی علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے خودکش جیکٹس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ماراجس کے جواب میں حملہ آوروں نے جوابی فائرنگ کی اوراس کے بعد تین دھماکے کیے گئے،روسی میڈیا کی رپورٹ مطابق دھماکے اس وقت ہوئے جب سری لنکن پولیس اور فوج سرچ آپریشن میں
مصروف تھی۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکوں سے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں اور شدت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے خودکش جیکٹس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا تھا۔ذرائع کے مطابق سری لنکن پولیس اور فوج کا آپریشن جاری ہے اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔