پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بڑی پیش رفت،عرب ممالک بھی قبول کرنے لگے،اسرائیل نے دبئی ایکسپو میں شرکت کا اعلان کردیا

datetime 26  اپریل‬‮  2019 |

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ دبئی ایکسپو 2020 کے عنوان سے آئندہ سال دبئی میں ہونے والی ایکسپو نمائش میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایکسپو 2020ء میں شرکت کو خلیجی ممالک کیساتھ تعلقات کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت قراردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل دبئی ایکسپو میں شرکت کرکے اپنی ایجادات کی روح کو عرب مملک تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ دبئی ایکسپو میں آبی وسائل کے استعمال، سائنس، ٹیکنالوجی اور طب کے میدان میں کی گئی سائنسی تحقیقات سے دنیا کو متعارف کرائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایکسپو دبئی2020 میں نہ صرف عرب ممالک بلکہ بین الاقوامی برادری بھی شرکت کرے گی۔ اسرائیل کی اس نمائش میں شرکت خطے کے ممالک کے مشترکہ چیلنجز کے حل کے لیے اہمیت کی حامل ہوگی۔نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی ایکسپو 2020′ میں اسرائیل کی شرکت اس بات کی عکاس ہوگی کہ صہیونی ریاست کو عالمی اور علاقائی سطح پر غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے اور اسرائیل کی علاقائی اہمیت کو عرب ممالک بھی قبول کرنے لگے ہیں۔ خیال رہے کہ دبئی ایکسپو 20 اکتوبر 2020 کو شروع ہوگی اور 10 اپریل 2021ء تک جاری رہے گی۔  اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ دبئی ایکسپو 2020 کے عنوان سے آئندہ سال دبئی میں ہونے والی ایکسپو نمائش میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایکسپو 2020ء میں شرکت کو خلیجی ممالک کیساتھ تعلقات کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت قراردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل دبئی ایکسپو میں شرکت کرکے اپنی ایجادات کی روح کو عرب مملک تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…