منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام اور مسلمانوں کے خلاف احتجاج کے سامنے سیلفی لینے والی مسلمان خاتون کی تصویر وائرل،بہادر خاتون نے نئی مثال قائم کردی

datetime 26  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج بھی نسل پرستی اور مذہبی منافرت کافی عروج پر ہے، یہی وجہ ہے کہ وہاں کے شہری اور ایک مخصوص طبقے، فرقے یا مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کسی نہ کسی پریشانی اور مصیبت میں ہی مبتلا رہتے ہیں۔

خاص طور پر کچھ ممالک میں اسلام مخالف جذبات بہت زیادہ ہیں، جس کی وجہ سے ان ممالک میں مسلم برادری کا رہنا محال ہو جاتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مذہبی منافرت کے اس ہتک آمیز سلوک کی کسی طور پرواہ نہیں کرتے اور اپنی دھن میں مگن رہتیہیں۔ایسی ہی ایک کہانی واشنگٹن کی ایک مسلمان لڑکی کی بھی ہے جس نے واشنگٹن میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ہونے والے ایک احتجاج کے سامنے سیلفی لی جو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں اسلام مخالف ایک احتجاج جاری تھا کہ تب ہی وہاں حجاب اوڑھے 24 سالہ لڑکی شائمہ اسماعیل کا گزر ہوا۔ اس احتجاج میں شریک افراد نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کافی نفرت انگیز اور اشتعال انگیز پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ان کے پوسٹرز پڑھنے کے باوجود شائمہ اسماعیل نے مظاہرین کو ان ہی کی زبان میں جواب دینے کی بجائے تحمل کا مظاہرہ کیا اور مذہبی تعصب اور نفرت انگیزی کا جواب صرف اپنی ایک مسکراہٹ سے دے دیا۔ شائمہ نے اس احتجاج کے سامنے ”امن” کا نشانہ بناتے ہوئے ایک تصویر بھی بنوائی جس نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر لی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہمیں شائمہ کی طرح پر اعتماد اور تحمل مزاج ہونے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…