نئی دہلی(سی پی پی)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ایک بار پھر الیکشن جیتنے کے لیے جنگی نعروں کا سہارا لینے لگے ۔ راجھستان میں الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ کیا ہمارے ایٹمی ہتھیاردیوالی پرچلانے کے لیے ہیں۔عوامی اجتماع سے جوش
میں نریندرمودی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔ اگر میں 1971 میں ہوتا تو بھارت شملہ معاہدے میں جو پاکستان سے ہارا وہ کبھی نہ ہوتا۔بھارت میں انتخابات کا عمل 11 اپریل سے جاری ہے جو 19 مئی کو مکمل ہونا ہے، اس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا آغاز 23 مئی سے ہوگا۔