پیرس (این این آئی)فرانس نے لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کی حمایت اورمدد کے تاثر کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فرانس لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ کا حصہ نہیں۔ جنرل حفتر کی فوج کی معاونت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ طرابلس کی طرف سے جنرل خلیفہ خفتر اورانکی فوج کو سفارتی تحفظ دینے سے متعلق تمام خبریں بنیاد ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا کی وفاق حکومت نے فرانس کیساتھ
سیکیورٹی تعاون ختم کر نیکا اعلان کیا ہے۔ قومی وفاق حکومت کی طرف سے فرانس پر لیبیا کی سرکاری فوج اور جنرل خلیفہ حفتر کی حمایت کا الزام عاید کیا گیا تھا۔قومی وفاق حکومت کے وزیرداخلہ فتحی باش اغا نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس کیساتھ طے پائے تمام معاہدوں پرعملدرآمدروک دیا گیا ہے، خاص طورپردو طرفہ سیکیورٹی تعاون ختم کردیا گیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ طرابلس کی لڑائی میں دہشتگرد گروپوں کا حصہ لینا تشویش کا باعث ہے۔