ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے گاڑی کی نمبر پلیٹ چھپانے یا جزوی طورپر مٹانے پر 3سے 6ہزار روپے جرمانے اور گاڑی کو تحویل میں لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔محکمہ ٹریفک پولیس نے نئے قوانین کے حوالے سے بتایا کہ قانون کی شق نمبر 6کے مطابق ایسی گاڑیاں جن کی نمبر پلیٹوں کو چھپایا گیا ہو یا جزوی طور پر انہیں مٹایا گیا ہو وہ قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے۔
جس پر چالان کی حد 3 سے 6 ہزار ریال ہے۔ حکام کے مطابق نقد جرمانے کے علاوہ گاڑی کو بھی مخصوص مدت تک جو پولیس انسپکٹرکی صوابدید پر منحصر ہے پولیس یارڈ میں جمع کروادیا جائیگا۔پولیس حکام کے مطابق ملک میں ٹریفک قوانین واضح ہیں، گاڑیوں کی نمبر پلیٹ انتہائی اہم ہوتی ہے جسے کسی بھی طو ر چھپا نا جرم ہو گا۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف پولیس اہلکار فوری فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔