ریاض(این این آئی )سعودی عرب میں حکام نے کہاہے کہ ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں7 ممالک کے 55افراد گرفتار کئے گئے ہیں جن میں 34سعودی شہری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہاکہ گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق یمن، دو کا مصر جبکہ پاکستان، شام، میانمار اور افغانستان کا
ایک شہری شامل ہے۔ تمام ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ 3 ماہ کے دوران حکام نے دہشت گردی کے الزامات میں 178افراد گرفتار کیے اور اب حکام کے مطابق آپریشن میں ایک بحرینی خاتون ، پاکستانی ڈرائیور اور دوسکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی سے مختلف قسم کے ہتھیار ، نقدی اور جعلی شناختی کارڈ برآمد کیے گئے۔