جودھ پور (سی پی پی )بھارت نے راجستھان اور پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر جنگی ٹینک اور افواج کی تعیناتی شروع کردی ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راجستھان اور پنجاب سمیت اتر پردیش اور مدھیا پردیش کی سرحد پر بھی بھارتی افواج کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے ۔یہ اقدام پاکستانی اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع کے باعث کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ فروری میں بھارتی ایئرفورس کی
جانب سے پاکستان کے سرحد کی خلاف ورزی کے بعد سے پاک بھارت سرحد پر کشدگی برقرار ہے۔بھارتی ایئرفورس کی سرحدی خلاف ورزی کے جواب میں پاکستانی ایئرفورس نے دو بھارتی جہاز مار گرائے تھے ایک جہاز مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا جبکہ ایک جہاز آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ سیکٹر میں گرا تھا جہاں سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا تاہم امن کی خاطر پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا تھا ۔