جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

78فیصد حادثات کی وجہ کیا نکلی؟تشویشناک رپورٹ گھر سے نکلنے سے پہلے آپ بھی ضرور پڑھئے

datetime 30  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(سی پی پی )سعودی عرب میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال سے ہلاکتیں بڑھ گئیں ۔محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد البسامی نے بتایا کہ گزشتہ برس ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال سے 460اموات ہوئیں ۔گزشتہ برس ہونے والے مجموعی ٹریفک حادثات میں 78فیصد کی وجہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال تھا۔ محکمہ ٹریفک نے

یہ بھی کہا ہے کہ دنیا بھر میں موبائل کی وجہ سے مجموعی طور پر16لاکھ سے زیادہ ٹریفک حادثات ہوئے۔ گاڑی چلاتے ہوئے اگر ڈرائیور موبائل کا استعمال کرے تو اس کی توجہ بٹ جاتی ہے ۔ اس طرح حادثات کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ جاتے ہیں۔تواصل ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے البسامی نے کہاکہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال انتہائی پر خطر ہے ۔ دسیوں حادثات ہو رہے ہیں ۔ محکمہ ٹریفک کے اہلکار تمام متعلقہ اداروں کے تعاون واشتراک سے ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال بند کرانے کی مہم چلائے ہوئے ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق ہفتے میں کم از کم 10ٹریفک حادثات دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال سے ہو رہے ہیں ۔ سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال کی روک تھام کے لئے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلارکھی ہے۔ اس کے تحت سوشل میڈیا ذرائع کے علاوہ عام شاہراہوں پر اشتہاری بورڈ نصب کئے گئے۔ میڈیا پر بھی اس کی خطرناکی سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ ان تمام کوششوں کے باوجود بیشتر ڈرائیور موبائل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…