جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

بھارت نے اپنا خطرناک ترین میزائل چلادیا،خلائی سپر پاورز کی فہرست میں شامل ،یہ کام اب تک بھارت کے علاوہ صرف 3 ممالک ہی کرسکے ہیں

datetime 27  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت نے میزائل ٹیسٹ کے دوران نچلی مدار کے سیٹلائٹ کو تباہ کردیا ہے جس کے بعد وہ عالمی سطح پر اس صلاحیت کا حامل چوتھا ملک بن گیا ہے۔ انتخابات سے چند ہفتوں قبل ہی نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’بھارتی سائنسدانوں نے نچلی مدار کے سیٹلائٹ کو مار گرایا ہے‘۔2016 کے بعد ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے اپنے پہلے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’یہ بھارت کے لیے فخر کا لمحہ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت نئے اپنا نام خلائی سپر پاورز کی فہرست میں شامل کرلیا ہے اور اب تک یہ کام بھارت کے علاوہ صرف 3 ممالک کرسکی ہیں‘۔سیٹلائٹ مدار میں 300 کلومیٹر پر تھا جب اسے تباہ کیا گیا۔نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ ’یہ مشن انتہائی پر امن تھا اور اس کا مقصد جنگ کی فضا پیدا کرنا نہیں تھا‘۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خلا میں اسلحے کی دوڑ روکنے کی مکمل حمایت کرتا ہے، خلا انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے اور اس میدان میں فوجی مقاصد کے لیے سرگرمیوں سے اجتناب تمام اقوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بین الاقوامی اسپیس قوانین میں موجود ابہام کو دور کرنے کی ضرورت ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی بھی ملک پرامن سرگرمیوں اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کو خطرات سے دو چار نہ کر سکے۔ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ وہ ممالک جنہوں نے ماضی میں اس قسم کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی سخت مذمت کی تھی، وہ بیرونی خلا سے متعلق فوجی خطرات کی روک تھام کی غرض سے بین الاقوامی انسٹرومنٹ تیار کرنے کے لیے کام کریں گے۔ نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت نے میزائل ٹیسٹ کے دوران نچلی مدار کے سیٹلائٹ کو تباہ کردیا ہے جس کے بعد وہ عالمی سطح پر اس صلاحیت کا حامل چوتھا ملک بن گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…