سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ودیگر تارکین وطن اب اپنے عزیزوں کو عمرہ ویزے پر بلا سکیں گے، نیا قانون منظور

25  مارچ‬‮  2019

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے حکام نے کہاہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اپنے قریبی عزیزوں کے لیے عمرہ ویزہ جاری کرسکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج عمرہ کے سیکریٹری برائے عمرہ ڈاکٹر عبد العزیز وزان نے

بتایاکہ جلد ہی نافذ ہونے والے نئے قانون کے مطابق سعودی شہریوں سمیت سعودی عرب میں مقیم تمام غیر ملکی بھی اپنے 3 سے 5 رشتہ داروں کے لیے عمرہ ویزہ جاری کروا سکیں گے۔انھوں نے بتایا کہ شہری اور غیر ملکی سال میں 3 مرتبہ اپنے عزیزوں کو عمرہ کے لیے سعودی عرب بلا سکیں گے اور اس کے لیے سعودی شہری اپنے کارڈ پر یا غیر ملکی اپنے اقامہ پر اپنے3 سے 5 عزیزوں کے عمرہ ویزے جاری کرواسکے گا۔وزارت حج عمرہ کے سیکریٹری برائے عمرہ ڈاکٹر عبد العزیز وزان کے مطابق وزارت نے نیا قانون منظور کر لیا ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد ہوگا۔ڈاکٹر عبد العزیز وزان نے بتایا کہ اس قانون کی شرائط کے تحت رشتے دار قریبی ہونے چاہیں اور اس کے ساتھ جن رشتہ داروں کو عمرہ ویزے پر بلایا جائے ان کی مکمل میزبانی کا ذمہ دار ہوگا جبکہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ان کی وطن واپسی کی بھی ذمہ داری لے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…