اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کی کابینہ نے بندوقوں کے قوانین میں اصلاحات کرتے ہوئے سخت قوانین کی منظوری دے دی۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کابینہ نے بندوق کے قانون میں تبدیلی کا اصول فیصلہ کرلیا ہے۔آرڈرن نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جمعہ کی دوپہر ایک بجے کے بعد ہماری دنیا بدل گئی تھی اور اسی طرح ہمارے قانون بدل جائیں گے۔
البتہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کس طرح کی اصلاحات کی جائیں گی اور کہا کہ یہ بات 25مارچ تک واضح ہو جائے گی۔ پریس کانفرنس میں وہ اپنے اتحادی پارٹنر اور نائب وزیر اعظم ونسٹن پیٹرز کے ہمراہ پیش ہوئیں جو ماضی میں قوانین میں تبدیلی کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ حملے میں 50نمازی شہید ہو گئے تھے جس میں سے 9پاکستانی بھی شامل تھے ۔