ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے ساتھ اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک یہ کام نہیں ہوجاتا، بھارت نے بڑی شرط عائد کردی

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ایک بار پھر پاکستان پر تنقید شروع کر دی۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک وہ دہشت گردوں کے خلاف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاتا۔سشما سوراج نے پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ

دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب وہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس قدم اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان اسٹیٹس مین ہیں تو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں اور مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کریں۔سشما سوراج نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر نئی منطق اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ وہاں موجود دہشت گردوں کے خلاف تھا۔اس سے قبل 27 فروری کو پاکستان کی جوابی کارروائی سے قبل سشما سوراج نے کہا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتے۔ ہم نے پاکستانی کی حدود میں 50 کلومیٹر اندر جا کر بم گرائے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔سشما سوراج نے دعوی کیا تھا کہ بھارت نے کالعدم تنظیم جیش محمد کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ کالعدم تنظیم جیش محمد نے پلوامہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 40 سے زائد بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔  بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ایک بار پھر پاکستان پر تنقید شروع کر دی۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک وہ دہشت گردوں کے خلاف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاتا۔سشما سوراج نے پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب وہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس قدم اٹھائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…