ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مودی نے بھارت کے شماریاتی اداروں کا وقار خاک میں ملادیا‘ ماہرین اقتصادیات نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) ایک سو سے زائد عالمی ماہرین اقتصادیات اور ماہرین سماجیات نے بھارت میں شماریاتی اعداد وشمار کو سیاسی مفادات کو سامنے رکھ کر تیار اور پیش کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان ماہرین اقتصادیات نے دنیا کے دیگر ماہرین اقتصادیات سے بھی اپیل کی کہ

ان کی نظریاتی سوچ خواہ کچھ بھی ہو لیکن وہ حکومت وقت پردبا ؤڈالیں کہ تمام اعدادوشمار کواصل شکل میں عام کرے اور شماریاتی اداروں کی آزادی اور دیانت داری کو بحال کرے۔ یہ اپیل ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب بھارت میں عام انتخابات کا موسم ہے اور اپوزیشن جماعتیں نریندر مودی حکومت پر پچھلے پانچ برسوں کے دوران حقیقی ترقیاتی کام کرنے کے بجائے محض زبانی جمع خرچ کا الزام لگا رہی ہیں۔بین الاقوامی ماہرین اقتصادیات کی اس اپیل کے بعداپوزیشن کو مودی حکومت پر حملہ کرنے کے لیے ایک اور ہتھیار مل گیا ہے۔سب سے بڑی اپوزیشن کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر بھارت کے وقارکو خاک میں ملا دینے کا الزام لگایا ہے۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئیٹ کرکے کہا، بھارت کا عالمی وقار اور اعتبار کو مودی حکومت سے زیادہ کسی نے نقصان نہیں پہنچایا ہے۔ ایک سو آٹھ بین الاقوامی ماہرین اقتصادیات اور ماہرین سماجیات فکر مند ہیں اور آپ کوبھی فکر مند ہونا چاہیے۔ سرجے والا نے مزید کہاکہ اس پارٹی کو اقتدار سے باہرکردیجیے جو اعداد و شمار میں پھیر بدل کر کے اپنی بڑی بڑی ناکامیوں کو چھپاتی ہے۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھی ٹوئٹ کر کے کہاکہ نریندر مودی ملک میں بے روزگاری کے اعداد و شمار کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…