بدھ‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں جائیداد کی خاطر بیٹی نے بوائے فرینڈ کے ساتھ ملکر والدین کو قتل کردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی دارالحکومت دہلی کے مغربی وہار علاقے میں بیٹی نے اپنے دوست کی مدد سے والدین کو قتل کرکے انکی لاش سوٹ کیس میں ڈال کر نہر میں پھینک دی لیکن ڈرین میں سوٹ کیس پھنس جانے کے باعث قتل کی واردات کا پردہ فاش ہوگیا۔پولیس نے بیٹی اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈی سی پی سیجو پی کروویلا نے میڈیا کو بتایاکہ جاگیر کور

اور ان کے شوہر گرمیت کورنیلوٹھی کالونی میں رہائش پذیر تھے۔ ان کی 26سالہ بیٹی دیویندر کور عرف سونیا شادی شدہ اور 2بچوں کی ماں ہے۔ شوہر سے جھگڑے کے بعدسونیاگزشتہ ایک سال سے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر لکھنو کے گومتی نگر میں وکرم عرف پرنس دکشت کے ساتھ رہنے لگی۔ودیویندرکور کی نظر والدین کی جائداد پرتھی جسے وہ اپنے نام کرانا چاہتی تھی لیکن ماں باپ راضی نہیں تھے جس سے ناراض ہوکردیویندر کور نے 21فروری کووالد گرمیت کور اور خواب آور دواچائے میں ملاکر پلا دی بعدازاں اپنے بوائے فرینڈ کی مدد سے گلا دبا کر ہلاک کردیااور لاش سوٹ کیس میں بھر کر نہر میں پھینک دیا۔2مارچ کو جب والدہ جالندھر سے واپس آئی تو انہیں بھی نیند کی دوا پلاکر قتل کردیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔8مارچ کو پولیس کواطلاع ملی کہ ناگ لوئی کے قریب ڈرین میں ایک سوٹ کیس پھنسا ہوا ہے۔موقع پر پہنچ کر پولیس نے سوٹ کیس باہر نکلوایا جس سے جاگیر کور کی لاش برآمد ہوئی۔ جاگیر کور کی لاش ملنے کے بعد پولیس جب ان کے مکان پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ شوہر گرمیت کور بھی کئی دنوں سے لاپتہ ہیں تاہم دوسرے دن گرمیت کور کی بھی لاش ڈرین سے برآمد ہوئی۔پولیس کو گرمیت کی بیٹی دیویندر کور کے لہجے اور رویے پر شک ہوا اور سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اقبال جرم کرلیا۔کور نے بتایا کہ لاکھوں کی جائداد کی خاطر اس نے ماں باپ کو قتل کردیا اور اس واقعہ میں اس کے دوست پرنس نے بھی ساتھ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…