برلن (این این آئی)ترکی کی جانب سے غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر جرمنی نے تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات آزادی اظہار کی یورپی سوچ سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ان کے بقول صحافیوں کو ان کی
سرگرمیوں سے روکا جانا آزاد جمہوریت کے منافی ہے۔ انقرہ حکومت کی جانب سے متعدد غیر ملکیوں صحافیوں کی اجازت ناموں کی میعاد بڑھانے کی درخواستیں رد کر دی گئی ہیں۔ ان میں کچھ جرمن صحافی بھی شامل ہیں۔ آزادی صحافت کی 180ممالک کی فہرست میں ترکی 157ویں نمبر پر ہے۔