منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں قید مزید دو پاکستانی انتقال کر گئے

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(یواین پی )بھارتی جیلوں میں جرم بے گناہی کی سزا پا کر قید کاٹنے والے مزید دو پاکستانی انتقال کر گئے ۔62 سالہ بزرگ پاکستانی شہری محمد اعظم کو بھارتی حکام نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کا الزام لگا کر گرفتار کیا تھا۔گرفتاری کے بعد محمد اعظم کو مشرقی پنجاب کی فیروزپور جیل میں بند کیا گیا اور 2016 میں سزا مکمل ہونے کے باوجود

محمد اعظم کو رہا نہیں کیا گیا بلکہ امرتسر جیل میں بند کر دیا گیا۔طبیعت خراب ہونے پر محمد اعظم کو گزشتہ روز گرو نانک دیو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ دوسرے پاکستانی قیدی کراچی کے رہائشی محمد امین چوہدری صوبہ گجرات کے شہر احمد آباد کے سول ہسپتال میں انتقال کر گئے، انہیں 2017 میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے غلطی سے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، انین کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ان دونوں پاکستانیوں کی لاشیں واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کی جائیں گی۔اس سے قبل 20 فروری کو بھارت کی جے پور جیل میں قید شاکر اللہ نامی پاکستانی شہری کو جیل میں پتھر مار کر قتل کردیا گیا تھا۔شاکر اللہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کا دل اور دماغ بھی نکال لیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…