ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں ایک اور مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا طیارہ کیسے گرا ؟ بھارتی میڈیا نے تفصیلات جاری کر دیں

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(وائس آف ایشیا)بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔پائلٹ محفوظ رہے ، راجھستان میں بیکانئیر کے نزدیک بھارتی لڑاکا طیارہ تباہ ہوا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق راجھستان میں بیکانئیر کے نزدیک بھارتی لڑاکا طیارہ تباہ ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے دونوں پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب رہے اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال نہیں بتائی گئیں۔

تاہم جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایک اور لڑاکا بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔اس سے قبل بھارتی طیارے تباہ ہو چکے ہیں جس وجہ سے بھارت کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔27 فروری کو بھی پاکستان نے بھارت کا مگ 21 طیارہ مار گرایا تھا۔رواں ماہ 19 فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوئے۔جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ اگر ماضی میں بھارتی فضائیہ کے حوالے سے خبروں کا جائزہ لیا جائے تو بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تباہی ہی کی خبریں موصول ہوتی ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑیجمہوریت ہونے کی دعویدار بھارتی حکومت کی فضائیہ کے طیارے اگر صرف ریہرسل کے دوران ہی گر کر تباہ ہو سکتے ہیں تو پھر اتنی ناقابل فضائیہ کسی ملک میں داخل ہو کر کیسے فضائی کارروائی کر سکتی ہے۔یکم فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ کا ایک میراج 2000 طیارہ بھارتی ریاست بنگلورو میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک ہوئے۔ گذشتہ برس 3 اپریل 2018 کو بھارتی فضائیہ کا طیارہ Mil Mi-17-V5 لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو اجس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمیہوئے۔ 23 مئی 2017 میں بھارتی ائیر فورس کا طیارہ Sukhoi Su-30MKI ٹریننگ کے دوران آسام کے علاقہ میں لا پتہ ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…