بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی صحافیوں نے مودی اور ریٹائرڈ بھارتی جرنیلوں کو بے نقاب کر دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) معروف بھارتی صحافی پنکج مشرا اور اجے شکلا نے وزیراعظم نریندرا مودی کی انتخابات جیتنے کی لالچ میں پاکستان مخالف جذبات کو بھڑکانے، ہندو قوم پرستوں کی سیاست اور میڈیا کے منفی رویے کو بے نقاب کردیا۔ سینئر بھارتی صحافی پنکج مشرا نے امریکی ویب سائٹ میں اپنے کالم بہ عنوان فارغ جنرلز بھارت کو مشکلات کی جانب لے جا رہے ہیں میں وزیراعظم عمران خان کے

جنگ بندی کے اقدامات اور فہم و تدبر کی تعریف کرتے ہوئے اپنے وزیراعظم مودی اور ہندو قوم پرستوں کو آڑے ہاتھوں لیا جب کہ بھارتی میڈیا کی جلتی پہ آگ چھڑکنے کی روش پر بھی کڑی تنقید کی۔صحافی پنکج مشرا نے لکھا کہ آرام دہ کرسی پر براجمان بھارتی جنرلز اور بے لگام میڈیا نے بھارتی عوام کو پاکستان کے خلاف خیالی جنگ کے نشے پر لگا دیا ہے۔ مودی الیکشن سے پہلے کشیدگی بڑھانے کے لیے کمر بستہ ہیں تو بھارتی جرنیل ٹی وی پر بیٹھ کر مار دو یا مر جا کے ساتھ شاندار فتوحات کے خواب بیچتے ہیں۔صحافی نے مزید لکھا کہ ریٹائرمنٹ لائف سے بور جنرلز بھارت کے دقیانوسی جنگی ساز وسامان کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ٹی وی پر محض لفاظی سے کام لے رہے ہیں۔ حقائق سے بے بہرہ یہ جنرلز ایڈونچر کا عزم لیے ہوئے ہیں اور بدقسمتی سے انہیں مودی کی حمایت حاصل ہے۔بھارتی صحافی مشرا نے وزیراعظم عمران خان کے مدبرانہ فیصلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اقدامات کے باوجود جنگ کے خطرات ٹلے نہیں ہیں کیونکہ مودی اپنی زندگی کے سب سے اہم الیکشن سے پہلے کشیدگی بڑھانے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔پنکج مشرا نے لکھا کہ سرجیکل اسٹرائیکس کے گن گانے والے بھارت کے بڑے بڑے تھنک ٹینکس کا حصہ ہیں اور یہ سب ہندو قوم پرستوں کے ساتھ مل کر بغلیں بجا رہے تھے لیکن پاکستان نے اگلے ہی روز بھارت کے طیارے تباہ کر کے ریٹائرڈ جنرلز اور ہندو قوم پرستوں کو ٹھنڈا کر دیا۔ایک اور بھارتی دانشور اجے شکلا نے لکھا کہ مودی حکومت نے ملک بھر میں مسلمان مخالف ایجنڈا شروع کر رکھا ہے۔ یہ ایجنڈا مسلمانوں کو غیر محب وطن، پاکستان کو شاطر، سنگدل دشمن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کو ان کے ہتھیاربنا کر پیش کرتا ہے۔ ایک سیاسی مسئلے کو فوجی طریقے سے حل کرنے کے چکر میں بھارت کی سیاسی، میڈیا ا ور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو گزشتہ مہینے منہ کی کھانا پڑی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…