پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کینیڈا کی تعمیراتی کمپنی کا اسکینڈل، وزیراعظم ٹروڈو کو عہدہ کھو دینے کا خطرہ درپیش

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا میں کئی ہفتوں سے جاری بدعنوانی کے اسکینڈل نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اس کی قیمت اپنے منصب سے ہاتھ دھونے کی صورت میں بھی ادا کر سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ اسکینڈل کا تعلق کینیڈا کی

سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سے ہے جو معمر قذافی کے دور میں لیبیا میں منصوبوں پر عمل درآمد کے دوران بدعنوانی میں ملوث رہی۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ٹھیکوں کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے لیبیا کے حکام کو رشوت ادا کی تھی۔اس بحران کے سامنے آنے پر کینیڈا کی مالیاتی کونسل کی سربراہ ور وزیراعظم ٹروڈو کے مشیر مستعفی ہو گئے ۔کینیڈا کی سابق اٹارنی جنرل بھی اسی اسکینڈل کے سبب اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اس معاملے میں پارلیمنٹ کے سامنے بطور گواہ اپنا بیان پیش کیا۔جوڈی ولسن نے ٹروڈو اور ان کے معاونین پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے جوڈی پر دبا ؤڈالا تا کہ وہ مذکورہ کمپنی کے ساتھ تصفیے کے معاہدے کو قبول کر لیں اور کمپنی پر عائد بدعنوانی کے الزامات سے صرف نظر کر لیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق جوڈی ولسن نے بتایا کہ ٹرودو اور ان کے معاونین نے کئی ماہ تک انہیں اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ کینیڈا کی کمپنی کے خلاف عدالتی کارروائی کے نتیجے میں بہت سے لوگ اپنی ملازمتوں اور حکومت اپنے ووٹروں سے سے ہاتھ دھو سکتی ہے۔ جوڈی ولسن کے مطابق انہیں اندرون خانہ دھمکیاں بھی ملیں جن کے سبب آخرکار وہ اپنے منصب سے سبک دوش ہو گئیں۔ٹروڈو نے جنوری میں وزیر انصاف جوڈی ولسن ریبولڈ کو ان کے منصب سے منتقل کر کے سینئر عکسری اہل کاروں کے امور کا نگراں بنا دیا تھا۔ اس کے چند ہفتوں بعد خاتون وزیر نے اپنے منصب سے استعفا دے دیا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…