واشنگٹن (این این آئی)امریکی جریدے فوربس میگزین کی طرف سے جاری کردہ دنیا کے امیر ترین افراد کی تازہ فہرست میں ای کامرس کمپنی ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس پہلے نمبر پر ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں ان کی دولت 19ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ اب 131ارب ڈالر
ہو گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکا ہی کی ایک اور کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ہیں، جو 2018کے مقابلے میں سات ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ اب تقریبا97ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ تیسرے نمبر پر 88 سالہ سرمایہ کار وارین بَفیٹ ہیں، جن کی دولت کا اندازہ تقریبا83ارب ڈالر لگایا جاتا ہے۔