نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے مودی کا وزیراعظم ہونا اس عہدے کی تذلیل قراردیتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن جیتنے کے لیے جوانوں کے خون پر سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انٹیلی جنس اطلاعات کے باجود جانیں بچانے کی
کوشش کیوں نہ کی گئی، اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟ مودی اور امیت شاہ نے بی جے پی کو پرائیوٹ کمپنی بنالیا ہے، جو کوئی بی جے پی پر تنقید کرے اسے پاکستانی اور ملک و قوم کا دشمن ٹہرادیا جاتا ہے بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بھارتی میڈیا کو بھی سچ چھپانے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جمہوریت میں میڈیا کا ایساکردار نامناسب ہے،وزیراعظم مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ممتا بینرجی نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لیے جوانوں کے خون پر سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وہ سزا سے ڈرے بغیر یہ سوال کرتی رہیں گی کہ پلوامہ واقعہ کیوں کر ہوا۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے باجود جانیں بچانے کی کوشش کیوں نہ کی گئی، اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟ممتا بینر جی کا کہنا تھا کہ مودی اور امیت شاہ نے بی جے پی کو پرائیوٹ کمپنی بنالیا ہے، جو کوئی بی جے پی پر تنقید کرے اسے پاکستانی اور ملک و قوم کا دشمن ٹہرادیا جاتا ہے۔مودی کی حمایت کرنے والے ٹی وی چینلز مصلحت کا شکار ہیں، لیکن افسوس کے اس کے نتیجے میں عوام حقیقت نہیں جان پار رہے۔