ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

ترکی اس کام سے باز آجائے ورنہ۔۔! امریکہ نے وارننگ جاری کر دی

datetime 6  مارچ‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے ترکی کوخبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے فضائی دفاعی نظام ایس 400 خریدنے کی پیش رفت کی تو امریکاایف 35جنگی طیاروں کی تیاری کے مشترکہ معاہدے پر نظر ثانی پر مجبور ہوگا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان رابرٹ پالاڈینون نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام خریدا تو اس کے نتیجے میں امریکا بھی متبادل اقدامات کرے گا۔ ایسی صورت میں ترکی کیاشتراک سے ایف 35 جنگی طیاروں کی تیاری کے حوالے سے طے پایا معاہدہ منسوخ کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ مستقبل میں ترکی کو امریکا کی طرف سے مزید اسلحہ کی فراہمی بھی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔قبل ازیں یورپ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کوٹیز سکاپاروٹی نے کہا تھا کہ وہ امریکی حکومت مشورہ دیں گے کہ وہ ترکی کو سپر ٹیکنالوجی کے حامل ایف 35 طیاروں کی فروخت روک دے۔ اگر انقرہ ماسکو کیساتھ فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری کا معاہدہ کرتاہے تو امریکا کی طرف سے ترکی کو اسلحہ کی فراہمی روک دینا چاہیے۔جنرل اسکاپاروٹی کا کہنا تھا کہ ترکی کو چاہیے کہ وہ ایس 400 دفاعی نظام کی خریداری پر نظر ثانی کرے ورنہ وہ امریکا کے ایف 35 جنگی طیاروں کی مضبوط دفاعی صلاحیت سے محروم ہوسکتا ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے دسمبر 2018ء کو ایک بیان میں کہا تھا کہ واشنگٹن ترکی کو ساڑھے تین ارب ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی فروخت کے لیے تیار ہے تاہم ترکی کے روس کے ساتھ ایس 400دفاعی نظام کے حصول کے لیے مذاکرات کے بعد امریکا نے ایف 35 طیاروں کی ترکی کے ساتھ ڈیل روک دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…