نئی دہلی (آن لائن) پلوامہ حملے میں مارے جانیوالے بھارتی فوجی کی والدہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
مارے جانیوالے فوجی کی والدہ نے کہا کہ پاکستان پر حملہ صرف ڈرامہ ہے ۔ بھارتی حکومت نے کسی دہشت گرد کو نہیں مارا اگر مارا ہے تو حملے کی کوئی تصویر دکھائی جائے۔ بھارت کے پاس توحملے کاکوئی بھی ثبوت نہیں ہے۔