نئی دہلی (آن لائن)بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پلوامہ واقعے پر سوال اٹھا دئیے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی سیاستدان جاتا ہے تو شہرجام ہوجاتا ہے اور 3000فوجی جوان جاتے ہیں تو ٹریکر کیوں نہیں چلتا۔ہماری حفاظت کرنے والے جوانوں کی حفاظت کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا۔ اسکا اثرحوصلہ شکنی کی طرف آتا ہے اور انہیں بذریعہ جہاز کیوں نہیں لے جایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ فوجیوں کو
صبح 3بجے بذریعہ ہوائی جہاز کیوں نہ لایا گیا ۔ کیا تین چار لوگوں کی وجہ سے کرتار پورہ پر سوالیہ نشان لگے گا۔ وزیراعظم عمران خان پر کیے گئے کرتار پورہ معاہدے پر سوال اٹھے گا۔ نوجوت سدھو نے کہا کہ میں بابا نانک کے چرنوں کی دھول ہوں ۔ بابا نانک کی فلاسفی کو کوئی ایک انچ بھی نہیں بتا سکتا۔ سارا دیش ایک ہو کر لڑ رہا ہے تو کیا ان تین چار لوگوں کی وجہ سے کرتار پورہ پر سوالیہ نشان اٹھیں گے ۔