جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں انتخابات کیلئے فیس بک کی نئی پالیسی،اطلاق21فروری سے ہوگا

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں رواں برس مئی میں ہونے والے انتخابات سے قبل فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر شائع ہونے والے سیاسی اشتہارات کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ اس پالیسی کا اطلاق 21 فروری سے ہو گا اور یہ انسٹاگرام پر بھی لاگو ہو گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق فیس بْک نے اپنی اس نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس سے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک

بھارت کی انتخابی مہم میں زیادہ شفافیت آئے گی۔ اکیس فروری سے نافذ ہونے والی اس نئی پالیسی کا اطلاق اس کمپنی کی ایک اور مقبول ایپ انسٹاگرام پر چلائی جانے والی سیاسی مہم پر بھی ہوگا۔امریکی آن لائن سوشل میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سروس کمپنی فیس بک نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ مشتہرین کی بے نامی کو ختم کرنے اور انتخابی مہم میں شفافیت لانے کے لیے اب اس کے صارفین سیاسی اشتہارات کے ساتھ شائع کردہ یارقم ادا کرنے والا جیسے الفاظ دیکھ سکیں گے۔ ا س سے لوگوں کو زیادہ بہتر طور پر یہ پتہ چل سکے گا کہ مذکورہ اشتہار دینے والا کون ہے۔نئی پالیسی کے تحت فیس بک سیاسی اشتہارات کو دکھانے والے پیج کی پرائمری لوکیشن بھی بتائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اس پلیٹ فارم پر صرف حقیقی مہم ہی چلائی جارہی ہے۔ یوزر ایک سرچ ایبل لائبریری تک رسائی حاصل کرکے یہ بھی معلوم کرسکیں گے کہ ا ن کو کتنے لوگوں نے دیکھا ہے۔ فیس بک اس سے قبل یہ طریقہ امریکا، برازیل اور برطانیہ میں اپناچکا ہے۔بھارت میں فیس بک، ٹوئٹر اور واٹس ایپ کواپنے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم پر پوسٹ ہونے والے فرضی اور غیر مصدقہ خبروں پر قابو پانے میں ناکام رہنے کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ کے دوران زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خاص طورپر فیس بک کی گزشتہ سال ہجومی تشدد کے متعدد واقعات وائرل ہونے کی وجہ سے اس پر خاصی نکتہ چینی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ حکومت نے بھی پچھلے دنوں سوشل میڈیا کمپنیوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے ذریعہ غلط طریقے سے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔فیس بک انڈیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر شیو ناتھ ٹھکرال نے نئی پالیسی کے اعلان کے دوران میڈیا سے بات

چیت کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں ایمانداری کو یقینی بنانا فیس بک کی اولین ترجیح ہے۔ فیس بک پر سیاسی اشتہارات اور پیجز میں مزید شفافیت لانے سے ہمیں امید ہے کہ مشتہرین کے احتساب میں بھی اضافہ ہوگا اور لوگ جس مواد کو دیکھ رہے ہوں گے، انہیں اس کا تجزیہ کرنے میں مدد ملے گی۔ ٹھکرال کا مزید کہنا تھاکہ اس نئی پالیسی میں وہ تمام اشتہارات شامل ہوں گے۔

جن میں سیاسی شخصیات، سیاسی جماعتوں اور الیکشن کا حوالہ ہوگا۔خیال رہے کہ بھارت میں فیس بک کے تین سو ملین سے زیادہ یوزر ہیں جب کہ وائٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد دو سو ملین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی جماعتیں سوشل نیٹ ورکنگ کے ان پلیٹ فارموں کے ذریعہ ووٹروں تک پہنچنے اور انہیں متاثر کرنے کے لیے تمام طرح کے حربے اپناتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ 2014ء کے عام انتخابات میں

نریندر مودی کی مقبولیت اور ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی زبردست کامیابی میں سوشل میڈیا کے نہایت پیشہ ورانہ اور مہارت کے ساتھ استعمال نے اہم رول ادا کیا تھا۔اس سال ہونے والے عام انتخابات کیلئے بھی سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا کے استعمال کے اپنے اپنے طریقوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔ بھارتی صنعت کے اندازے کے مطابق سیاسی جماعتیں 2019ء کے عام انتخابات میں

تقریباً تیس ارب روپے یا چارسوبیس ملین ڈالر خرچ کریں گی جو 2014ء کے الیکشن پر ہونے والے اخراجات کا تقریباً دوگنا ہے۔ ایڈورٹائزنگ سے وابستہ اداروں کے اندازوں کے مطابق تقریباً آٹھ ارب روپے ڈیجیٹل میڈیا میں اشتہارات پر خرچ کیے جائیں گے اور اس معاملے میں بی جے پی اس بار بھی دیگر جماعتوں پر سبقت لے جائے گی۔بھارت میں سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف کارروائی کے لیے یوں تو انفارمیشن

ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت ضابطے موجود ہیں، لیکن ان پر شاذ ونادر ہی عمل ہوپاتا ہے۔ واٹس ایپ کے کمیونیکیشن ہیڈ کارل ووگ نے گزشتہ دنوں یہاں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ذریعے ان کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں،کمپنی سیاسی جماعتوں سے اس سلسلے میں بات چیت کر رہی ہے اور انہیں بتا رہی ہے کہ اس طرح کے غلط استعمال سے ان کے اکاونٹ بند کیے جاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…