نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں پنجاب اور ہریانہ کی عدالتوں نے پنجاب پولیس کو نئے شادہ شدہ جوڑے،67 سالہ دولہے اور 24 سالہ دلہن کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کاحکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دولہا شمشیر اور دلہن نو پریت کی شادی چندی گڑھ گوردوارے میں جنوری میں انجام پائی، ان کی شادی کی تصاویر کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔اب نئے نویلے جوڑے نے ہائی کورٹ سے اپنی حفاظت کے لئے اقدامات کی اپیل
کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر والوں اور دیگر رشتہ داروں کی جانب سے انہیں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔علاقے کے کونسل کے مطابق یہ ایک آڈ میرج ہے اور اس شادی کو عموما گھر والے تسلیم نہیں کرتے، جوڑے نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور کہا کہ ان کی جان کوخطرہ ہے تاہم عدالت کی جانب سے ان کی حفاظت کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔جوڑے نے اپنی شادی پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے اجتناب برتا ہے تاہم کونسل نے اس شادی کو جائز قرار دیا ہے۔