دْبئی: غیر مْلکی ملازم کو اغوا کرنے والا باس گرفتار کر لیا گیا،حیرت انگیز انکشافات

21  جنوری‬‮  2019

دْبئی(آن لائن)پولیس نے ایک کمپنی کے مالک اور اْس کے تین پارٹنرز کو کمپنی کے ایک ہی ملازم کو اغوا کر کے اْس کی مار پیٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ کمپنی کے مالک نے اْسے جھانسہ دیا تھا کہ اگر وہ اْسے دس ہزار درہم دے تو وہ اْسے اپنی کمپنی میں ڈرائیور کے طور پر بھرتی کر لے گا۔

یہ رقم ادا کرنے کے بعد جب مالک نے اْسے امارات بْلایا تو کمپنی کے مالک نے اپنے وعدہ سے پھر تے ہوئے اْسے ڈرائیور کی نوکری دینے کی بجائے اْس سے محنت مزدوری کا کام لینے لگا۔نوجوان اس بات پر طیش میں آیا اور اپنے باس کو استعفیٰ لِکھ کر دے دیا کہ وہ اْسے قبول کر کے اْس کی جان چھوڑ دے، مگر باس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ جس پر متاثرہ شخص اپنی مْلک کے سفارت خانے میں گیا اور وہاں اپنے باس کے خلاف دھوکا دہی اور وعدہ خلافی کا مرتکب ہونے کی شکایت درج کروا دی۔جب مالک کو پتا چلا کہ اْس کے ملازم نے اْس کے خلاف سفارت خانے میں شکایت درج کروائی ہے تو وہ اپنے تین پارٹنر ز کی مدد سے نوجوان کو اغوا کر کے اْسے ایک فلیٹ میں لے گیا ، جہاں اْسے اچھا خاصا زد و کوب کیا۔متاثرہ نوجوان نے اپنی جان بچانے کے لیے کہہ دِیا کہ وہ اپنی ضد چھوڑ کر بطور لیبر ہی کام کرنے کو تیار ہے۔ جس پر اْسے چھوڑ دیا گیا۔ تاہم دْکھی نوجوان جونہی اپنی جان چھْڑا کرباہر آیا، وہ دوبارہ قونصلیٹ گیا اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں دوبارہ بتایا۔ جنہوں نے اْسے مقامی تھانے جا نے کا مشورہ دیا۔ نوجوان نے متعلقہ تھانے میں جا کر اپنے باس اور اْس کے ساتھیوں کے خلاف اغوا اور مارپیٹ کا مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے ایک کمپنی کے مالک اور اْس کے تین پارٹنرز کو کمپنی کے ایک ہی ملازم کو اغوا کر کے اْس کی مار پیٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ کمپنی کے مالک نے اْسے جھانسہ دیا تھا کہ اگر وہ اْسے دس ہزار درہم دے تو وہ اْسے اپنی کمپنی میں ڈرائیور کے طور پر بھرتی کر لے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…