جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حوثی ملیشیائیں سویڈن معاہدہ ناکام بنانا چاہتی ہیں : معمر الاریانی

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

صنعاء (این این آئی)یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے الزام عاید کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیائیں گذشتہ ماہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہونے والے امن معاہدے کو ناکام بنانے کی سازش کررہی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہاگیا کہ حوثیوں کی طرف سے سیاسی، ابلاغی پروپیگنڈے کے ساتھ ساتھ یمن میں جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے جنرل پیٹرک کامیرٹ کے قافلے پر حملہ کرکے سویڈن سمجھوتے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سمجھوتے

میں یہ طے تھا کہ حوثی ملیشیا الحدیدہ شہر، بندرگاہ اور تین دیگربندرگاہوں سے نکل جائیں گی مگر اس کے باوجود حوثی ملیشیا اپنی جگہ موجود ہے۔الاریانی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی منافقانہ پالیسی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ حوثی باغی اقوام متحدہ کے جنگی بندی کی نگرانی کے قائم مشن کے کام میں بھی رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ ان کے چال چلن اور دیگر جرائم کا صاف پتا چل گیا ہے۔ حوثیوں نے اپنی اسٹریٹجی واضح کردی ہے۔ وہ ہرصورت میں سویڈن معاہدے کو کامیاب بنانے کے بجائے ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…