واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت انصاف نے ایرانی ٹیلی وڑن چینل سے وابستہ اینکر مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کی پہلی مرتبہ تصدیق کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس خاتون کو وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں ایف بی آئی نے بعض شہادتیں بھی پیش کیں جبکہ کیس پر مزید کارروائی جاری ہے ۔ امریکی نڑاد ایرانی ٹیلی وڑن اینکر کو اب تک
دو مرتبہ عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔ اس اینکر پرسن کی رہائی کا امکان گرینڈ جیوری کی جانب سے امریکی فوجداری قوانین کی سرزد کی گئی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے بعد ممکن ہے۔ اس خاتون کی گرفتاری امریکی خفیہ ادارے کے ایک سربمہر تفتیشی عمل کے دوران کی گئی ہے۔مرضیہ ہاشمی ایک انگریزی زبان کے ایرانی ٹیلی وڑن چینل سے وابستہ ہیں۔