جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

حوثی لیڈر یمن میں ایرانی تیل کی خریدو فروخت میں سرگرم

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)اقوام متحدہ کی جانب سے یمن میں حوثیوں کی ایرانی تیل کی سپلائی کی رپورٹ کے بعد انکشاف کیا گیا ہے کہ حوثیوں کی لیڈرشپ ملک میں ایرانی تیل کی خریدو فروخت میں تیزی کے ساتھ سرگرم ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق تجزیہ نگار ماجد المذحجی نے کہا کہ حوثیوں کے ترجمان اور ان کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام کے بھائی یمن میں ایرانی تیل کی فروخت میں سرگرم ہے۔المذحجی کا کہنا تھا کہ پوری

عالمی برادری جانتی ہے کہ ایران حوثیوں کو اسلحہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے ذریعے یمن کو تیل کی سپلائی کی کوشش کررہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے پاس پیشہ وارانہ مہارت کی شدید قلت ہے۔ عالمی برادری کے ساتھ تعاون اور تعلقات کے حوالے سے وہ مفاہمت کے بجائے ٹکراؤکی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اس کی تازہ مثال یمن میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سربراہ جنرل پیٹرک کامیراٹ کے قافلے پر حوثیوں کی فائرنگ سے لی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…