جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

طوفانی لہروں کے باعث مصری ماہی گیروں‌کی کشی غزہ سے جا ٹکرائی : حادثے میں ایک ماہی گیر لاپتا، چھ کو بچالیا گیا

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصرمیں خراب موسم اور سمندر میں اٹھنے والی طوفانی لہروں کے باعث ماہی گیروں کی کشتی بے قابو ہو کرغزہ کے ساحل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیرلا پتا ہوگیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن میں چھ کو بچالیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق غزہ میں

فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ فلسطینی پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی مصری ماہی گیروں کی کشتی سے چھ مصری شہریوں کو بچالیا اور ان کے ساتویں ساتھی کی تلاش جاری ہے۔معمولی زخمی ہونے والے مصری شہریوں کو غزہ کی پٹی کے شہداء الاقصیٰ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں مصر واپس بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔دوسری جانب حادثے سے دوچار ہونے والے مصری ماہی گیروں نے کہا کہ سمندر میں اٹھنے والی طوفانی لہروں کے باعث ان کی کشتی غزہ کے ساحل سے جا ٹکرائی۔ انہوں نے اپنی شناخت طہ عکاشہ، محمد جمال حمامی، احمد جمال حمامی، احمد محمد شبار، مجدی محمد صابر کے ناموں سے کی جبکہ ان کے ساتویں لاپتا ساتھی کی شناخت جمعہ العشی کے نام سے کی گئی ہے۔ ان چھ کا تعلق دمیاط کے عزبہ البرج کیعلاقے سے جب کہ لاپتا ہونے والے کا تعلق مصر کی الفیوم گورنری سے بتایا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…