امریکی غوطہ خوروں کی کھلے سمندر میں شارک کے ساتھ اچانک ٹاکرا اور سیلفیاں

18  جنوری‬‮  2019

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست ہوائی کے قریب غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کا تاریخ میں ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی گریٹ وائٹ شارک میں سے ایک سے نہ صرف سامنا ہو گیا بلکہ وہ یہ کہانی سنانے کے لیے زندہ بھی بچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

ماہرین کا خیال ہے کہ بیس فٹ لمبی اور تقریباً ڈھائی ٹن وزنی اس شارک کا نام ڈیپ بلو ہے اور تقریباً بیس برس ہہلے اس کا ایک ٹیم سے سامنا ہوا تھا۔خیال ہے کہ یہ شارک ایک مردہ وھیل کے ڈھانچے کی طرف بڑھ رہی تھی جب اس کا غوط خوروں سے سامنا ہو گیا۔ایک غوطہ خور اوشن رمسے نے بتایا کہ وہ لوگ سمندر میں ٹائیگر شارک کی تصویریں بنا رہے تھے جب اچانک یہ شارک نمودار ہوئی۔رمسے نے کہا کہ شارک کی چوڑائی دیکھ کر ہمیں لگا کہ شاید یہ حاملہ ہے۔ ’ڈیپ بلو‘ کے بارے میں خیال ہے کہ اس کی عمر50 سال ہے۔عام طور پر گریٹ وائٹ شارک ہوائی کے قریب نظر نہیں آتیں کیونکہ انہیں سرد پانی میں رہنا پسند ہے۔اوشن رمسے نے کہا کہ بڑی عمر کی یا حاملہ وائٹ شارک کے قریب جا سکتے ہیں لیکن پھر بھی جب وہ کھانے کی تلاش میں ہوں ان سے دور رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وائٹ شارک صرف اس وقت انسانوں پر حملہ کرتی ہے جب وہ انہیں اپنے دوسرے معمول کے شکار کے ساتھ کنفیوڑ کر دے یا انہیں سمجھ نہ آیے کہ یہ کیا ہے؟

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…